طلبا و طالبات کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے روشناس کروانا ہو گا،ڈاکٹر یار محد

جمعرات 28 مارچ 2024 15:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چیئر پرسن ڈاکٹر یارمحمد نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم و ملک ترقی نہیں کر سکتا،ترقی یافتہ ممالک کی خوشحالی کا راز جدید تعلیم ہے، آج کا دور ٹیکنالوجی کا دور ہے آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل دینے کے لیے ہمیں بچوں کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے روشناس کروانا ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ پبلک سکول اینڈ کالج میں سالانہ تقسیم انعامات کی منعقدہ تقریب سے کیا۔ ڈاکٹر یار محمد نےطلبا و طالبات میں مختلف تحائف کے ذریعے حوصلہ افزائی کی، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شیلڈ، میڈل اور سرٹیفکیٹ سے نوازا اور طلباء و طالبات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سیالکوٹ پبلک سکول اینڈ کالج میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد لطیف، ڈاکٹر ارشد احسن میر اور کثیر تعداد میں والدین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں