حکومت اوورسیز پاکستانیزکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے، طارق سبحانی

پیر 27 فروری 2017 22:01

سیالکوٹ۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء)چیئرمین ضلعی اوورسیز پاکستانیز کمیٹی /رکن صوبائی اسمبلی چودھری طارق سبحانی نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا، اس حوالے سے تمام محکموں کے مابین بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم کی جارہی ہے ، یہ بات انہوں نے ضلعی اوورسیز کمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر چودھری طارق سبحانی نے ضلعی اووسیز کمیٹی میں 58درخواستوں کی سماعت کی اور ان شکایات کے فوری ازالہ کیلئے متعلقہ محکموں کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی دلچسپی لیکران کے مسائل حل کریں ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے ، اوور سیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں