پسرور:پولیس نے نو سر باز 2 خواتین کو حراست میں لے لیا

کپڑے کی دکان پر جعلی کرنسی دیتی ہوئی پکڑی گئیں،ہزاروں جعلی کرنسی بھی برآمد

منگل 11 اپریل 2017 12:38

پسرور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2017ء)تھانہ سٹی پولیس کی نوسر باز خواتین کے خلاف کاروائی کپڑے کی دوکان پر جعلی کرنسی استعمال کرتے ہوئے دو خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار مقدمہ درج ہزاروں روپے جعلی کرنسی برآمد تھانہ سٹی میں نوسرباز خواتین کی کوریج کے لیئے جانے والے صحافیوں سے سب انسپکٹر کی بد تمیزی دوبارہ کوریج کے لیئے آئے تو الٹا آپ لوگوں پر مقدمہ درج کردوں گاسب انسپکٹر اقبال کی صحافیوں کو سنگین نتایج کی دھمکیاں صحافیوں کی ڈی آئی جی گوجرانوالہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ واقعات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ مین بازار میں طاہر علی کمبوہ کی کپڑے کی دوکان پر دو نوسر باز خواتین سونیا اقصی زوجہ عمران اور رضیہ پروین زوجہ بشارت ساکن کلر آبادی گوجرانوالہ نے ہزاروں روپے کا کپڑا خریدکر دوکان کو 14ہزار روپے کی جعلی کرنسی دے دی ہے اس پر طاہر علی نے تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع کردی جس پر پولیس نے دونوں نوسرباز خواتین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جس پر صحافیوں کو اطلاع ملی کہ پولیس نوسر باز خواتین سے ملی بھگت کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی اس پر جب میڈیا ٹیم کوریج کے لیئے تھانہ پہنچی تو سب انسپکٹر محمد اقبال میڈیا ٹیم کو دیکھ کر طیس میں آ گیا کیوں کہ میڈیا نے اس کے رنگ میں بھنگ ڈال دی اس پر محمد اقبال نے میڈیا ٹیم سے بدتمیزی شروع کردی اور کوریج سے روک دیا اور پولیس اہلکار کو بلا کر کہا کہ کوریج کے لیئے آنے والے تمام صحافیوں کو تھانہ سے باہر نکال کر باہر کا گیٹ بند کردیں اس پر ڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹر عابد سے بات کرنے کی کوشش کی گئی مگر ان کے ریڈر نے کہا کہ صاحب میٹنگ میں ہیں جب میٹنگ ختم ہوگی بات کرا دوں گامگر اس سلسلہ میں ڈی پی او سیالکوٹ سے بات نہ ہو سکی اس پر صحافیوں نے ڈی آئی جی گوجرانوالہ سے سب انسپکٹر کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں