بلتستان یونیورسٹی سکردو کا ایک اور علم دوست اقدام، ریسرچ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے متعدد پی ایچ ڈی سکالز میں گرانٹ تقسیم

جمعہ 27 نومبر 2020 18:01

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) بلتستان یونیورسٹی سکردو کا ایک اور علم دوست اقدام، ریسرچ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے متعدد پی ایچ ڈی سکالز میں گرانٹ تقسیم، رجسڑار بلتستان یونیورسٹی نے چیک جاری کر دیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف بلتستان سکردو نے تحقیق کے شعبے کی وسعت اور بہتری کے لیے پی ایچ ڈی سکالرز کو گرانٹ جاری کر ریے رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان کے مطابق گرانٹ کے اجراء کا مقصد ریسرچ کے شعبے کو وسعت دینا ہے، اس گرانٹ کے اجراء سے ریسرچرز کو ریسرچ کرنے میں معاونت ملے گی اور تحقیق کے نئے در کھل جائیں گے، یونیورسٹی آف بلتستان کا یہ علم دوست اقدام تحقیق کے شعبے کی بہتری اور وسعت کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔

اس اقدام کو مقصد ریسرچ کی صحت مند سرگرمیوں کا فروغ ہے، پہلے مرحلے میں یونیورسٹی آف بلتستان کے پی ایچ ڈی سکالز میں 11لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کیے گئے جبکہ یہ سلسلہ وار جاری رہے گا، پہلے مرحلے میں چیکس تیار کر کے جاری پی ایچ ڈی سکالز کو جاری کر دیے گئے ہیں۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں