سکردو،چینی باشندے کے گھر سے غیر قانونی طور پر جمع کی گئی 70 ٹن معدنیات برآمد

جمعرات 7 مارچ 2024 18:06

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2024ء) اسکردو میں محکمہ معدنیات نے پولیس کے ہمراہ چینی باشندے کے گھر پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر جمع کی گئی 70 ٹن معدنیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

محکمہ معدنیات گلگت بلتستان کے مطابق اسکردو میں چینی باشندے نے گھر پر غیر قانونی طور پر معدنیات جمع کر رکھی تھی۔محکمے کی ٹیم کے پولیس کے ہمراہ چھاپے میں 70 ٹن معدنیات کی کھیپ ضبط کرلی گئی۔چینی باشندے نے اپنے کرایہ کے مکان میں معدنیات کا غیر قانونی ذخیرہ کیا تھا۔محکمہ معدنیات کے مطابق غیر قانونی مائننگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں