گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں جدوجہد کی پائی جانیوالی صلاحیت ملک کے اور علاقوں میں نہیں،میجر جنرل کاشف خلیل

کامیابی بڑے عہدوں تک پہنچنے کا نام نہیں،بلکہ اچھا انسان بننا ،ملک و قوم ،دنیا کو فائدہ پہنچانا کامیابی ہے ، فورس کمانڈر ایف سی این اے کا کیریئر فسٹ سے خطاب

ہفتہ 23 ستمبر 2023 20:45

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2023ء) فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں جدوجہد کی پائی جانیوالی صلاحیت ملک کے اور علاقوں میں نہیں،کامیابی بڑے عہدوں تک پہنچنے کا نام نہیں،بلکہ اچھا انسان بننا ،ملک و قوم ،دنیا کو فائدہ پہنچانا کامیابی ہے ۔تفصیلات کے مطابق فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل نے کریئر فیسٹ کے دوسرے روز طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں جذبہ،ولولہ اور جدوجہد کرنے کی جو صلاحیت پائی جاتی ہے وہ ملک کے اور علاقوں میں نہیں۔

ان کے درمیان میں رہنا میرے لئے باعث عزت ہے، مجھے اپنے نوجوانوں پر فخر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی بڑے عہدوں تک پہنچنے کا نام نہیں،بلکہ ایک اچھا انسان بننا کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

کسی کی ذات سے ملک و قوم اور دنیا کو فائدہ پہنچانا کامیابی ہے اپنی زات سے گھر،محلہ اور شہر والوں کو فائدہ نہیں پہنچتا وہ عہدہ بیکار ہے کسی کیلئے بہتری اور فلاح و بہبود کیلئے کام نہ آنا کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب لوگ اچھی گواہی دیں وہ اصل کامیابی ہے۔اللہ روزی دینے والا ہے، انسان کو ہمیشہ اچھے کی کوشش میں رہنا چاہئے۔فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوآپ ہمیشہ زندگی میں بلند مقاصد کی جستجو میں رہیں،کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔تقریب کے بعد چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کے ہمراہ فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل نے کیریئر فیسٹ میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔قبل ازیں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کیریئر ایکسپو آمد پر انہیں خوش آمدید کہا اور فیسٹیول سے متعلق انہیں آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں