گلگت بلتستان میں بالائی مقامات پر بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

کئی علاقوں میں زمینی رابطہ منقطع ہوگیا‘ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بارشوں اور برف باری کا پیٹرن تبدیل ہورہا ہے.محکمہ موسمیات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 27 فروری 2024 13:38

گلگت بلتستان میں بالائی مقامات پر بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری
سکردو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری۔2024 ) گلگت بلتستان کے شہر اسکردو میں بالائی مقامات پر بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے نظارے دلفریب گئے جبکہ بالائی علاقوں میں زمینی رابطہ منقطع ہوگیا مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال تاخیر سے برفباری شروع ہوئی ہے . ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے سالوں میں بارشوں اور برفباری کے پیٹرن میں مزید تبدیلیاں دیکھنے میں آسکتی ہیں سکردو اور گردونواح کے علاقوں میں بارش اور برفباری سے پہاڑ، سڑکیں اور گاڑیاں برف سے ڈھک گئیں، برفباری کے دوران بچے برف پر کھیل کود کرکے لطف اندوز ہوتے رہے.

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے. محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کل بدھ کے روز گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہے گا، جبکہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 10، کا لام منفی 07، استور منفی 06، گوپس، مالم جبہ منفی 04، اسکردو ، ہنزہ منفی 03 اور بگروٹ میں منفی 02 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.                                                                                                                           

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں