گورنر گلگت بلتستان کی چینی وفد کے ہمراہ تعلیمی ایکسپو کیریئر فیسٹ 2023میں شرکت

گلگت بلتستان میں تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،کیریئر فیسٹ نے طلبا وطالبات کے شاندار مستقبل کیلئے راستہ ہموار کیا،سید مہدی شاہ

ہفتہ 23 ستمبر 2023 20:45

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2023ء) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،کیریئر فیسٹ 2023نے طلبا وطالبات کے شاندار مستقبل کیلئے راستہ ہموار کیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ہمسایہ ملک چین سے آئے خصوصی وفد کے ہمراہ سکردو میں جاری سالانہ تعلیمی ایکسپو کیریئر فیسٹ 2023میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ تعلیمی فیسٹیول کا بہترین انعقاد کا سہرا چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی کو جاتا ہے جس نے خطے کے طلبا وطالبات کے شاندار مستقبل کیلئے ایک راستہ ہموار کیا۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے چائنا سے آئے ہوئے خصوصی وفد کا سکردو میں منعقدہ کیریئر فیسٹ آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے چین سے ائے ہوئے خصوصی وفد سے خطے میں تعلیم کے فروغ کیلئے جی بی گورنمنٹ اور حکومت چین کے مابین شراکت داری پر زور دیا،جس پر چینی وفد کے سربراہ مسٹر چنگ نے یقین دلایا کہ دونوں حکومتیں تعلیم کے میدان میں ملکر اقدامات اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،اس حوالے سے روز اول سے ہی کوششیں کی جارہی ہیں۔اگورنر گلگت بلتستان نے شرکا کے ساتھ ملکر پاک چین دوستی زندہ باد،پاکستان ذندہ باد اور پاک فوج ذندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔بعد ازاں گورنر گلگت بلتستان کو مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کرایا گیا۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں