سکردومیں ٹریفک حادثہ میں تین افراد جاں بحق ، دوبچے زخمی ہو گئے

بدھ 31 مئی 2017 14:34

سکردومیں ٹریفک حادثہ میں تین افراد جاں بحق ، دوبچے زخمی ہو گئے
سکردو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2017ء) سکردومیں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دوبچے زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گاڑی سکردوکے نواحی علاقے گول سے سکردوآہی تھی کہ نرتھنگ کے علاقے میں ڈرائیورسے بے قابوہوکرپہاڑسے ٹکراگئی اورایک ہی گھرکے تین افرادموقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دوبچے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرطبی امدادکیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچائے گئے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں