سکردو ، واپڈا اہلکاروں کی من مانیاں عروج پر، محکمہ برقیات کے اعلیٰ افسران واپڈا اہلکاروں کو سرکہنے پرمجبور،

واپڈا اہلکار لوڈشیڈنگ شیڈول پرعمل درآمد اپنی مرضی سے کرنے لگے ، محکمہ برقیات کے افسران اور اہلکار مصیبت میں مبتلا ، ایک طرف عوام کادباؤ تو دوسری طرف واپڈا اہلکاروں کے نخرے اٹھانے پر مجبور

ہفتہ 29 نومبر 2014 22:27

سکردو ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء ) سکردو میں تعینات واپڈا اہلکاروں کی من مانیاں عروج پر، محکمہ برقیات کے اعلیٰ آفیسران بھی واپڈا اہلکاروں کو سرکہنے پرمجبور، واپڈا اہلکار لوڈشیڈنگ شیڈول پرعمل درآمد اپنی مرضی سے کرنے لگے محکمہ برقیات کے آفیسران اور اہلکار دھری مصیبت میں مبتلا ایک طرف عوام کادباؤ تو دوسری طرف واپڈا اہلکاروں کے نخرے اٹھانے پر مجبور۔

تفصیلات کے مطابق سکردو شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث جہاں نظام زندگی مکمل مفلوج ہوکر رہ گیاہے وہی سکردو میں تعینات واپڈا اہلکاروں کے نخرے بھی آسمان پر ہوتے ہیں۔ محکمہ برقیات ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار کا کنٹرول واپڈا اہلکاروں کے پاس ہے چونکہ واپڈا نے تاحال پاور ہاؤسسز کاکنٹرول اپنے پاس رکھاہواہے جبکہ بجلی کی توتقسیم کی ذمہ دار ی محکمہ برقیات کی ہے محکمہ برقیات نے شہر میں بجلی کی پیداوار کے حساب سے شیڈول مرتب کیاہے لیکن اب محکمہ واپڈا کے اہلکاروں نے بجلی کی فراہمی میں بھی من مانی شروع کردی ہے جب چاہے بجلی بندکردیتے ہیں اور شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی کی بجائے پسند ناپسند کی بنیاد پر محلوں کے ٹرانسفارمر آف آن کرنے کی ہدایات دیتے ہیں بات نہ ماننے کی صورت میں ٹریپ کابہانہ بناکر پوری بجلی آف کردیتے ہیں۔

(جاری ہے)

سکردو کے شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیاہے کہ واپڈا سے اٹھاکر بجلی گھروں کو محکمہ برقیات کے حوالے کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں