سکردو، انچن سکواڈ کے قیام کا مقصد عوام تک پولیس کی مدد فوری پہنچانا ہے،ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس

منگل 1 جنوری 2019 23:39

سکردو۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2019ء) سکردوپولیس نے نئے سال کے آغاز پر شہریوں کے تحفظ اور مدد کے لئے مددگار فورس تشکیل دے دیا، انچن سکواڈ شہر بھر میں اہم چوک چوراہوں اور عوامی اجتماعات اور تفریح گاہوں سمیت کاروباری مراکز کے اطراف تعینات ہونگے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نذیر گاڑا نے افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ بلتستان پر امن خطہ ہے اور امن ہی اس خطے کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔

انہوں نے کہا بلتستان کے لوگ امن پسند اور انتہائی ذمہ دار اور ادب سے بھرپور لوگ ہیں پولیس عوام کی بھرپور مدد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نیکہا سکردو میں انچن سکواڈ کے قیام کا مقصد عوام تک پولیس کی مدد فوری پہنچانا ہے انچن سکواڈ کے قیام کا مقصد شہریوں اور علاقے کے عوام کی تحفظ اور لوگوں تک پولیس کی بہترین مدد بروقت پہنچانے کی کوشش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں