بلتستان سیاحت کے شعبے میں اپنی مثال آپ ہے، قدرتی مناظر سے مزین علاقے کی عالمی سطح پر تشہیر کی ضرورت ہے، اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی

ہفتہ 13 اپریل 2019 00:02

سکردو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2019ء) بلتستان انتظامیہ کے زیر اہتمام سکردو میں بلتستان ٹوارزم کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا گلگت بلتستان کو اللہ نے قدرتی حسن سے نواز ہے خصوصاً بلتستان سیاحت کے شعبے میں اپنی مثال آپ ہے، ان قدرتی مناظر اور منفرد کلچر سے مزین علاقے کی عالمی سطح پر تشہیر کی ضرورت ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ گلگت بلتستان تک رسائی کو آسان بنایا جائے اور گلگت سکردو روڈ سمیت سڑکوں کی حالت بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا سیاحت کے فروغ کے لئے فضائی سروس بھی فعال اور مستقل بنیادوں پر چلانے کی ضرورت ہے۔ کانفرنس سے خطاب میں سینئر وزیر حاجی اکبر تابان نے کہاکہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے ہر سطح پر اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا سیاحت کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت محکمہ سیاحت کو ضروری وسائل بھی فراہم کرے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل اشرف صدا نے کہا گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ میں نوجوانوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نیکہا گلگت بلتستان میں سیاحت کے موقع بہت زیادہ ہے مگر انکی موثر تشہیر نہ ہونے کے سبب سیاحت کے فروغ میں خاطر خواہ وہ نتائج حاصل نہیں ہوپارہے جو ہونا چاہیئں۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں