سکھر تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک کے سپلیمینٹری امتحانات 8اکتوبر سے شروع ہونگے

منگل 25 ستمبر 2018 23:37

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے کنٹرولر امتحانات عبدالسمیع سومرو کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے سپلیمینٹری امتحانات 8اکتوبر 2018سے شروع ہونگے ۔

(جاری ہے)

میٹرک سپلیمنٹری امتحان کے لیے ہر ضلع کے لیے الگ الگ سینٹر قائم کیے گئے ہیں جس کے تحت ضلع گھوٹکی کے تمام گرلز اور بوائز امیدوار گورنمنٹ ہائی اسکول میرپور ماتھیلو ، سکھر ضلع کے بوائز امیدواران گورنمنٹ ہائی اسکول سکھراور جبکہ گرلز امیدواران گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سکھر میں امتحان دینگی۔

اسی طرح ضلع خیرپورمیں خیرپور، کنگری ، کوٹڈیجی اور نارہ تعلقوں کے تمام بوائز اور گرلز گورنمنٹ ناز پائلیٹ سیکنڈری اسکول خیرپور ، جبکہ گمبٹ ، سوبھودیرو، فیض گنج اور ٹھری میرواہ تعلقوں کے امیدوار گورنمنٹ ہائی اسکول رانیپور میں سپلمینٹری امتحانات دیں گے ۔ ضلع نوشہرو فیروز کے تمام امیدوار گورنمنٹ مدرسہ ہائی اسکول نوشہرو فیروز میں میٹرک سپلیمنٹری امتحان دیں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں