کسٹم کی جانب سے 24 جنوری 2019کو ممنوعہ نشہ آور شے کو تلف کیا جائیگا

پیر 21 جنوری 2019 20:50

سکھر۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز سکھر کے اعلامیہ کے مطابق کلیکٹر ماڈل کسٹمس حیدرآباد کی منظوری کے بعد سکھر ڈویژن کے حدود میں ضبط کردہ ممنوعہ نشہ آور اشیاء کو 24جنوری 2019کو صبح 11بجے ایک تقریب کے دوران ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز کی آفس کے نزد تلف کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق ضبط کردہ ممنوعہ نشہ آور اشیاء کو تلف کرنے کی تقریب میں تمام کمیٹی ممبران اور متعلقہ سرکاری و غیر سرکاری عملدار شرکت کرینگے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں