انسداد دہشتگردی عدالت سکھر کیجانب سے ام رباب چانڈیو کے اہل خانہ قتل کیس کی سماعت تین مئی تک ملتوی کردی گئی

ہفتہ 20 اپریل 2019 23:15

سکھر۔ 20اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) انسداد دہشتگردی عدالت سکھر نے ام رباب چانڈیو کے اہل خانہ کے قتل کیس کی سماعت کی، عدالت کی جانب سے ہفتے کے روز سماعت میں وکلاء کے پیش نہ ہونے پر سماعت تین مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے کیس کی سماعت قتل میں نامزد جوابداران کے وکلاء کی غیر حاضری پر سماعت تین مئی تک کیلئے ملتوی کر دی ، بعد ازاں عدالت کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ام رباب چانڈیو نے کہا کہ جوابدار بااثر ہیں کیس کو چلنے نہیں دے رہے ہیں کیس کی تاریخ پر تاریخ لے رہے ہیں مگر عدالت سے امید ہے کہ وہ مجھے انصاف و تحفظ فراہم کر کے قتل میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں