پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی مرکزی چیف آرگنائزر خورشید افغان سے فنکشنل لیگ کے جنرل سیکرٹری سکھرکی ملاقات

جمعرات 25 اپریل 2019 22:15

سکھر۔ 25اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی مرکزی چیف آرگنائزر اور سابق ایم این اے میڈم خورشید افغان سے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے جنرل سیکرٹری سکھر سٹی محمد حنیف شیخ نے ملاقات کی،جاری کردہ ایک اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر میڈم خورشید افغان نے کہا کہ سکھر کے سائل کے حل کے لئے بھرپور انداز میں جدوجہد کی جائے گی سکھر کے منتخب نمائندوں نے سکھر مسائل کے حل کے لئے کچھ نہیں کیا صرف اپنی سیاست چمکانے میں وقت ضائع کیا محمد حنیف شیخ نے بتایا کہ سکھر کے مسائل جوں کے توں ہیں ترقیاتی کاموں کی رفتار بہت سست ہے کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے سکھر کو کھنڈرات بنادیا گیا ہے شہریوں کو صاف پانی تک میسر نہیں ہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں سیوریج سسٹم ناکارہ ہوچکا ہے اس موقعہ پر وحید احمد شیخ، صاحبزادہ حبیب ناصر قادری، احمد علی ارباز، علی عباسی، جاوید شیخ اور انجن تاجران غریب آباد سکھر کے آفس سیکرٹری ناصر حسین قریشی بھی موجود تھے اس موقعہ پر میڈم خورشید افغان نے محمد حنیف شیخ کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں