میر پور ماتھیلو کے قریب تین سگے بھائیوں سمیت چار افرادکنویں میں ڈوب کر جاںبحق ہو گئے

جمعرات 25 اپریل 2019 22:15

سکھر۔ 25اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) میر پور ماتھیلو کے قریب تین سگے بھائیوں سمیت چار افرادکنویں میں ڈوب کر جانبحق ہو گئے ،ریسکیو زرائع کیمطابق میرپور ماتھیلو کے گوٹھ گڑھی چاکر میں واقع ایک کنویں میں گری بکری کو نکالنے کی کوشش کرنے والے چار افراد کنویں میں ڈوب کر جانبحق ہو گئے جن کی شناخت جاوید ولد سہراب، صوبو ولد نور محمد، اعجاز ولد نور محمد اور جاوید ولد نور محمد ملک کے طور پر ہوئی ہے ، جانبحق ہونیوالوں میں تین سگے بھائی شامل ہیں، انک لاشوں کو پوسٹ مارٹم کی کاروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں