سکھراسمال ٹریڈرز کے تاجر وفد کی ایس ای سیپکو سے ملاقات

بدھ 26 فروری 2020 23:20

سکھر۔26فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) آل سکھراسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے ایس ای سیپکو عبدالکریم میمن ، ایکسین سیپکو سے گزشتہ ڈیڑھ سال کے عرصے کے دوران جمع شدہ ڈیٹکشن بلز کی عدم درستگی اور گرمی شروع ہونے سے قبل ہی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر شکایات کے حوالے سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سیپکو کے دیگر افسران اور آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کی سیپکو کمیٹی کے چیئرمین مولانا عثمان فیضی، ملک جاوید، حاجی یامین، کامران قریشی عرف بابر اور دیگر بھی موجود تھے۔ حاجی محمد ہارون میمن نے سیپکو افسران کے سامنے شکایات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے وفد کی 17 سے زائد ملاقاتیں سیپکو کے متعلقہ افسران سے ہوچکی ہیں اس کے باوجود ڈیڑھ سال کے عرصے کے دوران ڈیٹکشن کی درستگی کیلئے جمع شدہ بل مکمل طور پر درست کرکے نہیں دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

اور گرمی شروع ہونے سے قبل ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے اس امر پر انتہائی حیرت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو بل ڈیٹکشن ختم کرنے کیلئے جمع کرائے تھے ان بلوں میں غیر متعلقہ افراد کے بل شامل کرکے درست کردیئے گئے مگر ہمارے بلوں کی درستگی ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔ اس موقع پر ایس ای عبدالکریم میمن نے یقین دلایا کہ مذکورہ شکایات کا جلد ازالہ کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں