پاکستان تحریک انصاف سندھ کے اہم رہنما مبین احمد جتوئی مستعفی ہوگئے

بدھ اکتوبر 13:33

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے اہم رہنما مبین احمد جتوئی مستعفی ہوگئے
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے اہم رہنما مبین احمد جتوئی مستعفی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں مبین جتوئی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنمائوں میں شمار کیے جاتے تھے، مرکزی قیادت کی جانب سے نظرانداز کیے جانے پر انہوں نے دلبرداشتہ ہوکر پارٹی کا اہم عہدہ چھوڑ دیا۔مبین جتوئی نے پی ٹی آئی نارتھ ریجن کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ چھوڑ دیا، وہ شاہ محمود قریشی کے بھی قریبی لوگوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

مبین جتوئی نے استعفی پی ٹی آئی کے مرکزی چیف آرگنائزر کو ارسال کردیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز شفقت انڑ پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ سابق وزیراعلی وپی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی کا بھی پارٹی سے علیحدگی پر غور جاری ہے۔ لیاقت جتوئی پی ٹی آئی قیادت کو اپنے فیصلوں سے آگاہ کرچکے ہیں۔اسدعمر کے دورہ حیدرآباد میں بھی جتوئی برادران موجود نہیں تھے تاہم لیاقت جتوئی نے پارٹی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان ابھی نہیں کیا، یہ بھی امید کی جارہی ہے کہ قیادت انہیں منا لے گی۔

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments