وفاقی محتسب کے سینئر مشیر عملدرمد کا ریجنل افس سکھر افس میں محکمہ سوئی گیس حکام سے اجلاس فیصلوں پر بروقت عملدرآمد پر اطمینان کااظہار

Imran Malik عمران ملک جمعہ 17 ستمبر 2021 17:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) وفاقی محتسب اسلام آباد کے سینئر مشیر (عمل درآمد) کی زیر صدارت اجلاس وفاقی محتسب ریجنل دفتر سکھر میں منعقد ہوا۔ وفاقی محتسب ریجنل دفتر سکھر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں وفاقی محتسب کی جانب سے جاری کردہ فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے سئی سدرن گیس کمپنی کے ریجنل منیجر اور منیجر لیگل  کو طلب کرکے کیسز کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں  ریجنل منیجر سئی سدرن گیس کمپنی سکھر عبدالعزیز ابڑو ور منیجر لیگل فقیر محمد بھٹو نے وفاقی محتسب کی جانب سے جاری کردہ فیصلوں پر عمل درآمد کے 116 کیس نمٹانے کی رپورٹ جمع کراتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کی اولین ترجیح ہے کہ وفاقی محتسب کی جانب سے جاری کردہ فیصلوں کو بروقت نمٹایا جائے اورآئندہ بھی بھرپور کوشش ہوگی کہ وفاقی محتسب کی جانب سے جاری کردہ فیصلوں کے مطابق کیسز کو مقررہ وقت میں نمٹایا جائے۔ اجلاس میں وفاقی محتسب اسلام آباد کے سینئر مشیر (عمل درآمد) مجموعی طور پر سئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے فیصلوں کو بر وقت نمٹانے کے عمل کو سراہا اور افسران کی جانب سے کیسز کو نمٹانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں