پشاورسے کراچی جانے والے خیبرمیل ایکسپریس کے روہڑی اسٹیشن پہنچنے پر کسٹم انٹیلیجنس سکھرٹیم کاٹرین کی بریک بوگی کی چیکنگ کے دوران بڑے پیمانے پر نان کسٹم پیڈ غیرملکی سامان تحویل میں لے لیا

Imran Malik عمران ملک بدھ 22 ستمبر 2021 17:34

پشاورسے کراچی جانے والے خیبرمیل ایکسپریس کے روہڑی اسٹیشن پہنچنے پر کسٹم انٹیلیجنس سکھرٹیم کاٹرین کی بریک بوگی کی چیکنگ کے دوران بڑے پیمانے پر نان کسٹم پیڈ غیرملکی سامان تحویل میں لے لیا
روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) پشاورسے کراچی جانے والے خیبرمیل ایکسپریس کے روہڑی اسٹیشن پہنچنے پر کسٹم انٹیلیجنس سکھرٹیم کاٹرین کی بریک بوگی کی چیکنگ کے دوران بڑے پیمانے پر نان کسٹم پیڈ غیرملکی سامان تحویل میں لے لیا غیرملکی سامان پشاور سے روہڑی اور کراچی کے لئے بک کرایا گیا تھا تحویل میں لئے گئے سامان میں موبائل ہینڈ فری سامل ہیں تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی خیبرمیل ایکسپریس ٹرین جیسے ہی روہڑی اسٹیشن پر پہنچی تو کسٹم انٹیلیجنس سکھرکے سپرنٹنڈنٹ احمدعلی ٹالپرکی ہدایت پر انسپکٹر غلام فریدنے کسٹم کے10دیگرعملہ اور ریلوے پولیس افسران کے ہمراہ ٹرین کی بریک بوگی کوچیک کیا تو اس میں بڑی تعداد میں غیرملکی نان کسٹم پیڈ سامان برآمد ہوا کسٹم حکام نے ریلوے پولیس کی موجودگی میں تمام سامان ٹرین سے اتار لیا گیا تحویل میں لئے گئے سامان میں پشاور سے روہڑی کے لئے بک کرائے گئے تین عدد کارٹون موبائل ہینڈ فری کے اور پشاور سے کراچی کے لئے 35عدد کارٹون جن میں موبائل ہینڈ فری ودیگر غیرملکی سامان شامل تھا ریلوے انتظامیہ کے مطابق تمام سامان ضابطہ کاروائی مکمل کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں