مہنگے آلو کی فروخت، گاہک کا سبزی فروش پر تشدد

تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار نہ کرنے پر سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا

پیر 12 نومبر 2018 14:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء)سکھر میں مبینہ طور پر مہنگے آلو فروخت کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان سبزی فروش کو تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار نہ کرنے پر سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پنو عاقل شاہی بازار میں مہنگے آلو دینے پر نامعلوم شخص نے ریڑھی بان پر تشدد کیا، ریڑھی بان کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص ریڑھی سے آلو اٹھا کر پھینکتا رہا، تشدد کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا۔راہ گیروں نے ریڑھی بان کو تشدد سے بچایا، ایس ایس پی اسد رضا نے تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار نہ کرنے پر سب انسپکٹر کو معطل کر دیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں