سندھ گورنمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ، دو نئے عہدیدار نامزد

ہفتہ 14 مئی 2022 12:52

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) سندھ گورنمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ، دو نئے عہدیدار نامزد کئے گئے ۔ گزشتہ روز سندھ گورنمنٹ آفیسرز ایسو سی ایشن (آفیس ایڈمنسٹریشن) سکھر ڈویژن کا ایک اجلاس ڈویژنل صدر ذوالفقار علی کمانگر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی سینئر نائب صدر نثار احمد بھٹی اعزاری مہمان کے طورپر شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ تنظیم کے چیئرمین عبدالرحیم سومرو، ڈویژنل سینئر نائب صدر محمد نصیرقریشی، ڈویژنل ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علی نواز قریشی،عبدالرشید ابڑو ، سید آحسان علی شاہ ۔ عبدالحنان گھمرو، خیرپور ضلع اور ضلع گھوٹکی کے دوستوں نے شرکت کی۔خیرپور سے محمد یعقوب سولنگی ، برکت علی جمانی ، افتخار الدین میمن ۔ میر نور محمد تالپور ، آفتاب احمد سومرو جبکہ گھوٹکی سے سید ابراہیم شاہ و دیگر تنظیمی آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سید ابراہیم شاہ کو سکھر ڈویژن کا سینئر نائب صدر اور افتخار الدین میمن کو سکھر ڈویژن کا جنرل سیکریٹری نامزد کیا گیا ۔ اس کے علاوہ بہت سے تنظیمی فیصلے کئے گئے جن کی صوبائی اجلاس میں حتمی منظوری دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں