سکھر،شوہر نے ناراضگی پر بیوی کو قتل کر دیا،

بدھ 18 جولائی 2018 21:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) شوہر نے ناراضگی پر بیوی کو قتل کر دیا، ملزم فرار ، نعش سول اسپتال پہنچا دی گئی ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سائیٹ ایریا کی حد گلشن اقبال کالونی شر چوک پر بنام سلیمان ولد قالو شیخ سکنہ خیرپور میرس نے اپنی بیوی مسمات طاہرہ کو ناراضگی کے باعث گھر کے دروازے پر بلا کر چھری کے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیاپولیس نے نعش تحویل میں لیکر سول اسپتال پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی نعش گھر پہنچنے پر صف ماتم بچھ گئی واقعہ کے حوالے سے اہل محلہ کا کہنا تھا کہ مقتولہ چند روز قبل اپنے شوہر سے ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر پر رہ رہی تھی آج اسکا شوہر انکے گھر آیا اور دروزہ پر بلا کر مقتولہ پر چھریوں کے وار مارنا شروع کر دیئے جس کے نتیجے میں مقتولہ موقع پر ہی جانبحق ہو گئی پولیس نے مقتولہ کے والدین کی مدعیت پر رپورٹ درج کر کے واقعہ میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں