پیپلز پارٹی ملک کی تر قی کی ضمانت ہے ، سید ناصر شاہ

عوام 25 جولائی کو پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرواکر مخالفین کے جھوٹے پرو پیگنڈے کو دفن کردینگے، سابق صوبائی وزیر

اتوار 22 جولائی 2018 23:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) سابق صوبائی وزیر پی ایس 25 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کی تر قی کی ضمانت ہے ہم نے عوام کی بھرپور خدمت کی ہے عوام 25 جولائی کو پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرواکر مخالفین کے جھوٹے پرو پیگنڈے کو دفن کردینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید محمدشاہ کی جانب سے قائم کردہ الیکشن آفس کا افتتاح اور مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کے دوران کیا انکے ہمراہ قومی اسمبلی کے حلقہ 207 کے امیدوار نعمان اسلام شیخ بھی تھے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں کامیاب ہوکر بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے گی کسانوں کو کھاد پر سبسیڈی دینگے نعمان اسلام شیخ نے مزید کہا کہ ہم نے سکھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا مخالفین نے عوام کے لیے کیا کیا ہے اقتدار کی لالچ میں عوام سے جھوٹے بلند بانگ دعویٰ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سکھر پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے ان شااللہ تمام نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہونگے اس موقع پر سید اجمل حسین شاہ موسوی ، سید نسیم عباس شاہ ، محمد ظفر منگی ،یاسین شاہ ودیگر بھی موجود تھے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں