جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے زیر اہتمام شہداء کربلا کانفرنس کا انعقاد

منگل 18 ستمبر 2018 18:33

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے زیر اہتمام شہداء کربلا کانفرنس منعقد ہوئی،جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سائیٹ ایریا سکھرمیں خلیفہ محمود علی میمن کی زیر صدارت منعقدہ شہدائے کربلا کانفرنس میں ممتاز عالم دین مفتی محمد عاشق لنڈ طاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدنا امام حسین ؓ نے کربلا کی جنگ میں جو تین راستے اختیار کیے انصاف، محبت اور قربانی ہے، سیدنا امام حسین ؓ دنیا و آخرت میں ہمارے رہبر و رہنما ہیں، اہلبیت کی محبت کے بغیر بخشش کا دروازہ بند ہے، اسلام کی بنیاد محبت رسول اللہ ﷺ ہے، واقعہ کربلا ایک ایسی داستان الم ہے جو تاریخ کے صفحات میں آج صدیاں بیت جانے کے بعد بھی اسی طرح روشن و تابندہ ہے، سرکاری دو عالم ﷺ نے انسانیت کے جو اصول پیش فرمائے تھے سیدنا امام حسین ؓ نے اپنی قربانی و شہادت سے انہیں زندہ جاوید کردیا، ان پر ہدایت کی مہر لگا دی سیدنا امام حسین ؓ کا اصول اٹل تھا ، آپ نے جس قلعہ کو قائم کیا اسے کوئی گرا نہیں سکتا، بلاشبہ شہادت امام حسین ؓ نے انسانیت کو کمال تک پہنچایا، آپ کی پامردی اور بہادری رہتی دنیا تک تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائے گی، آپ نے دین کو فسق و فجور کے چنگل سے محفوظ کیا، حضرت امام حسین ؓ کا اسوہ ہمیں حق کے لیے ڈٹ جانے اور جان قربان کرنے کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

نماز، ذکر الہٰی ، قرآن مجید کی تلاوت ،صبر و برداشت حسینی پیغام ہے، کانفرنس سے صوبائی رہنما ڈاکٹر سعید اعوان، حافظ اعجاز احمد منگی، حافظ عظمت اللہ طاہری نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر عبدالحق طاہری، عبیداللہ طاہری، اشرف طاہری نے نعتوں کے نظرانے اور منقبت امام حسین ؓ پیش کی۔ اس موقع پر وڈیروہ گل بیگ لکھن، آصف راجپوت، منور حسین کھوسو، صبغت اللہ میمن، حامد علی طاہری، محمد نواز لکھن، مجاہد لکھن، ثناء اللہ لکھن، عبدالعزیز لکھن،محمد نواز لکھن، عبدالجبار لکھن، نیاز بلوچ، کاشف علی لکھن و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں لنگر حسینی کا اہتمام بھی تھا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں