سکھر بچہ یونین کی جانب نواں گوٹھ میں خیرات کا اہتمام

منگل 18 ستمبر 2018 18:34

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) سکھر بچہ یونین کی جانب نواں گوٹھ میں خیرات کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نواں گوٹھ میں سکھر بچہ یونین کے صدر مسعود بندھانی کی جانب سے اپنی رہائشگاہ پرخیرات کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر مسعود بندھانی نے کہاکہ واقعہ کربلا میں حق کی فتح اور باطل کو شکست ہوئی ماہ محرم ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ،امام حسینؓ اور ساتھی شہدائے کربلاؓ نے عظیم قربانی دیکر کلمہ حق کو بلند کیا،اپنے خون سے دین اسلام کی آبیاری کی ہے، انہوں نے کہا کہ ِ ہمیں فلسفہ شہادت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں