ایئرپورٹ پولیس نے بچل شاہ کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش علی حسن شر گرفتار کر لیا

منگل 25 ستمبر 2018 23:37

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ایس ایس پی سکھر اسد رضا شاہ کی ہدایت پر سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن جاری ہے، ایئرپورٹ پولیس نے بچل شاہ کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش علی حسن شر گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے دو شراب کی بوتلیں برآمد کر کے تھانہ ایئرپورٹ میں کرائم نمبر 47/2018 دفعہ 3/4 منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،علاوہ ازیں صالح پٹ پولیس کا حدود میں کاروائی کرتے ہوئے 3 مفرور ملزمان اربیلو ، اعجازاور عطاء اللہ چنو کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان مقدمہ نمبر 66/18 زیر دفعہ 377 میں مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں