سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کا سیپکو، میونسپل کارپوریشن و دیگر عوامی مسائل کے حوالے سے 16 اکتوبر کو اہم اور نمائندہ اجلاس طلب

اتوار 14 اکتوبر 2018 20:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2018ء) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کا سیپکو، میونسپل کارپوریشن و دیگر عوامی مسائل کے حوالے سے 16 اکتوبر بروز منگل کو اہم اور نمائندہ اجلاس طلب، جس میں سکھر کی سیاسی، سماجی،مذہبی، قومپرست، تاجر تنظیموں کے عہدیداران و ممبران شرکت کرینگے۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے احتجاجی تحریک کا لائحہ عمل بنایا جائے گا تاکہ عوام کے ظلم و ستم کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جائے۔

سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سکھر کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھرپوراحتجاجی تحریک چلائی جائے۔ سیپکو نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ ڈیڈیکشن بلوں کی بھرمار ہے اور صارفین کو صرف لولی پاپ دیا جا رہا ہے کہ آئندہ بل ان کے درست آئینگے لیکن ہر مہینے بجلی کے بلوں میں ناجائز ڈیڈیکشن لگائی جا رہی ہے سیپکو کے افسران بالا اپنی کرپشن چھپانے کے لیے عوام پر ظلم کر رہے ہیں، میونسپل کارپوریشن نے سب اچھا کا نعرہ لگا کر لوگوں کو گندگی کے ڈھیروں اور ڈرینج کے گندے پانی کے اندر زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

آئے دن صاف پینے کے پانی کی فراہمی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ صرف یہ نعرہ اخبارات کی زینت بننے تک محدود ہے، میئر سکھر اور میونسپل کمشنر کرپشن کے بادشاہ بن چکے ہیں،انہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ، بڑی گاڑیوں میں گھومنے والوں کو پیدل چلنے والی عوام کے مسائل سے کیسے واقفیت ہوگی۔ شہر کچرہ کنڈی بن چکا ہے آئے دن اہم تجارتی علاقے ڈرینج کے گندے پانی سے بھر جاتے ہیں جس سے عوام دوہرے عذاب میں مبتلا ہے۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں