سکھر شہر کے باغات کو خوبصورت بنانے کے لئے باغات کمیٹی کا اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیر 26 نومبر 2018 22:59

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2018ء) چیئرمین باغات کمیٹی زینت بھنبھرو کی زیر صدارت سکھر شہر کے باغات کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے تفصیلات کے مطابق سکھر شہر کے باغات کو خوبصورت بنانے ،شجرکاری اور نگہداشت کے سلسلے میں باغات کمیٹی کی چیئرمین کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میئر سکھر کی نگرانی میں شہر میں خوبصورت درخت لگانے کا کام جاری ہے اس کے ساتھ ساتھ راستوں کے سائیڈ پر گرین بیلٹ بنائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اور میئر سکھر کے تعاون سے شہر کے تمام باغات کو خوبصورت دلکش بنایا جائیگا تاکہ شہری لطف انداز ہو سکیں ۔اس موقعی پر باغات کمیٹی کے ممبران کی جانب سے باغات کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویزپیش کی گئی جس کو چیئرمین کی جانب سے منظور کیا گیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں