ایس ایس پی سکھر نے میڈیا پر کاروکاری کے متعلق جرگہ کی خبروں کا نوٹس لے لیا

پیر 26 نومبر 2018 22:59

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2018ء) میڈیا پر کاروکاری کے متعلق جرگہ کی خبروں کا ایس ایس پی سکھر نے نوٹس لے لیا، ایس ایس پی سکھر سید اسد رضا شاہ کیمطابق جرگہ کی اطلاعات پر پولیس متحرک ہو گئی،جرگہ میں بااثر افراد نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو سیاہ کاری کاری کے تحت قتل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ اے سیکشن میں درج کیا گیا،پولیس نے بیراج کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ،گرفتار ملزمان میں محمد حسن اور حسنین میرانی شامل ہیں، پولیس جوڑے کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں