سول سوسائٹی سکھر کیجانب سے سوئی گیس لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی پر احتجاجی مظاہرہ

پیر 17 دسمبر 2018 19:31

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) سول سوسائٹی سکھر کے زیر اہتمام گھنٹہ گھر چوک پر شہریوں کی بڑی تعداد نے سول سوسائٹی کے نمائندگان مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد ، اشفاق بھٹی ، حبیب اللہ انصاری ، مولانا عبدالحق مہر و دیگر کی قیادت میں سوئی گیس لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات سوئی گیس انتظامیہ کے خلاف انوکھا احتجاج کیا گیا، نعرے بازی کی گئی ،اس موقع پر مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد و دیگر کا کہنا تھا کہ شہر میں گیس کی بندش کے باعث اکثر لوگ بغیر ناشتے کے اپنی ڈیوٹی پر جانے پر مجبور ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں