محکمہ انٹی نارکوٹکس فورس کنٹرول کیجانب سے منشیات کے عادی مجرموں اور مریضوں کے علاج کیلئے ری ہیبلیٹیشن سینٹر کا قیام

جمعرات 17 جنوری 2019 13:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) محکمہ انٹی نارکوٹکس فورس کنٹرول نے منشیات کے عادی مجرموں اور مریضوں کے علاج کیلئے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس کے زیر انتظام سکھر کے نواحی علاقے میں ماڈل ایڈیکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر ( ایم، اے ، ٹی ، آر سی)قائم کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایم اے ٹی آر ٹی سی کا افتتاح انٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے کمانڈر برگیڈیئر منصور احمدجنجوعہ نے کیا، اس موقع پر محکمہ انٹی نارکوٹکس فورس کے دیگر افسران سمیت متعلقہ سینٹر کا اسٹاف موجود تھا ، سینٹر کے افتتاح کے بعد انٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے کمانڈر برگیڈیئر منصور احمدجنجوعہ نے اسپتال کا دورہ کیا اور داخل مریضوں سے ملاقات کی، ترجمان انٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق یہ سینٹر منشیات کے عادی مریضوں اور مجرموں کو علاج فراہمی کے لئے قائم کیا گیا ہے تاکہ انہیں منشیات کی لعنت سے چھٹکارا دلایا جاسکے ، یہ اسپتال20بیڈ زپر مشتمل ہے اور اس سینٹر میں 16سے زائد مریض زیر علاج ہیں جنہیں محکمے کی جانب سے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں