جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام 23 مارچ یوم دفاع کے سلسلے میں اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد

جمعرات 21 مارچ 2019 21:56

.سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام 23 مارچ یوم دفاع کے سلسلے میں اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد کاکیا گیا ریلی کی قیادت جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اصلاح الدین شیخ ،خیر محمد قریشی ، آصف قاضی ایڈوکیٹ ، وکی شیخ ، شریف بندھانی ، حسنین شیخ ، مزمل اعوان ، مبشر اعوان و دیگر کر رہے تھے شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھامے ہوئے تھے شرکاء ریلی نے پاکستان زندہ باد،پاک افواج زندہ کے فلگ شگاف نعرے بازی بھی کی شرکائ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کاکہنا تھا پاکستان ہمیں بے شمار قربانیوں سے حاصل ہو اپاکستان کی باشعور قوم نے ہمیشہ ملکی سلامتی و خوشحالی کے قربانیاں دی ہیں اور انشائ جب بھی اس ملک کو ضرورت پیش آئیگی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مظبوط ملک ہے یوم پاکستان بچہ ہو یا بڑا سب جوش جذبے کے ساتھ مناتے ہے۔

(جاری ہے)

کرپشن ہمارے ملک کے لئے دیمک کی طرح ہے اس سے آنے والی نسلوں کو نقصان ہوگا ، پاکستان مخالفین کو پیغام دیتے ہیں پاکستان قیامت تک قائم و دائم رہے گا پاکستان ختم کرنے والے خود ختم ہوجائیں گے پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے یہ ملک کبھی ختم نہیں ہو گا اس موقع پر رہنمائوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح ملک میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے اسی طرح ملک کو لوٹنے والے کرپشن میں ملوث سیاستدانوں اور کرپٹ سرکاری افسران کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے تاکہ ملک اور اس کی عوام خوشحال ہو سکے۔#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں