سکھر، کونسل کے ملازمین نے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے کام چھوڑعلامتی بھوک ہٹرتال شروع کردی

منگل 26 مارچ 2019 19:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) ضلع کونسل کے ملازمین نے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے کام چھوڑعلامتی بھوک ہٹرتال شروع کر کردی ،جب تک تنخواہ جاری نہیں ہوگی ہمارا احتجاج جاری رہا گا۔ مجید جسکانی و دیگر ملازمین کا اعلان،تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ایمپلائیز لیبر یونین سکھر کے زیر اہتمام ملازمین کی کثیر تعداد نے تنخواہوں کی عدم فراہمی کے خلاف کام چھوڑ ہٹرتال کرنے کے بعد پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہٹرتال شروع کر دی ہے علامتی بھوک ہٹرتال کی قیادت یونین رہنماؤں صدر عبدالمجید جسکانی، عبدالشکور پہنور ،طارق حسین سولنگی،صداقت زنگیجو،مشاہد حسین ،جمیل دایو،آصف چھجن،مظفر جونیجو و دیگر کر رہے تھے کیمپ پر ملازمین نے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں نے ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے والے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ ماہ سے ضلعی چئیرمین مقرر نہ ہونے کی وجہ ملازمین کی تنخواہیں، پنشن و دیگر کاموں کے اختیار ضلع کونسل کے افسران و اکاؤنٹ آفیسر کو دیئے گئے ہیں لیکن افسوس وائس چئیرمین سید شاہ زیب شاہ کی جانب سے ہائی کورٹ میں جانے کے بعد ضلع کونسل کے سیکڑوں ملازمین کو گذشتہ دو ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہے جس کی وجہ ملازمین کو گھر کی کفالت میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

رہنماؤں نے کہا کہ سیاسی لڑائی میں ملازمین کو نا گھسیٹا جائے۔رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس ہائی کورٹ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ،وزیر بلدیات سعید غنی سمیت دیگر بالا حکام سے ملازمین کوتنخواہ نہ ملنے والے عمل کا نوٹس لیکر جلد از جلد تنخواہیں جاری کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔شرکاء ریلی اور ضلع کونسل ایمپلائیز لیبر یونین سکھر کے رہنماؤں نیاعلان کیا کے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہونگے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں