سکھر، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع، بورڈکے تمام انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے

پہلا ہی پرچہ وقت سے قبل آؤٹ ،امتحانی مراکز میں نقل ہوتی رہی، بورڈ کے ناقص انتظامات کے باعث بڑی تعداد میں امیدوار پریشان

جمعرات 18 اپریل 2019 23:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) سکھر بورڈ کے زیر انتظام گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع، بورڈ کی جانب کیے گئے تمام انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے، پہلا ہی پرچہ وقت سے قبل آؤٹ ،امتحانی مراکز میں نقل ہوتی رہی، بورڈ کے ناقص انتظامات کے باعث بڑی تعداد میں امیدوار پریشان،تفصیلات کے مطابق سکھر بورڈ کے زیر انتظام گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات آج سے سکھر ،خیرپور گھوٹکی اور نوشہروفیروز اضلاع کے 110 امتحانی مراکز میں شروع ہوگئے ہیں امتحانات کے پہلے روز گیارہویں جماعت کے طلباء سے انگریزی کا پرچہ لیا گیا لیکن امتحانات کے پہلے ہی روز سکھر بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نقل اور وقت سے قبل پرچہ آؤٹ ہونے کے سلسلے کو روکنے کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات اور انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے اور پہلے ہی دن گیارہویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ وقت سے قبل ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جبکہ امتحانی مراکز میں بھی کھلے عام نقل کا سلسلہ جاری رہا اور انتظامی عملہ بیبس نظر آیا جبکہ سکھر بورڈ کی جانب سے کیے گئے ناقص انتظامات کے باعث امیدواروں کواپنا سیٹ نمبر تلاش کرنے میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں اپنا سیٹ نمبر تلاش کرنے کے لیے ایک سینٹر سے دوسرے سینٹر تک دوڑیں لگانا پڑیں کئی امیدواروں کو تو اپنے سیٹ نمبر کی تلاش میں امتحانی پرچہ کا آدھا وقت اپنا سیٹ نمبر تلاش کرنے میں صرف کرنا پڑا امتحانی مراکز میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد رہی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں