سکھر، شب برات میں جتنی بھی عبادت کی جائے کم ہے ،مولانا نور احمد قاسمی

پیر 22 اپریل 2019 22:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما مولانا نور احمد قاسمی نے کہا ہے کہ شب برات میں جتنی بھی عبادت کی جائے کم ہے قبرستان جانا اور قبرورں کی زیارت کرنا عبادت اور مسلمانوں کو آخرت کی تیاری کی فکردیتا ھے سیپکو نے شب برات کی رات کو لوڈشیٹگ کرکے اپنی بے غیرتی کا مظاہرہ کیا ہے سربراہ پاکستان سنی تحر یک محمد ثروت اعجاز قادری بھائی کی ہدایت پر سکھر میں زائرین کی سہولیات کے لیے مساجد اور قبرستان کے باہر دودھ کے شربت چائے پانی کی سبیل کے اسٹال کیمپ لگائیں گئے ، شربت چائے پانی کی سبیل لگانے پر کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف کیمپ کے دورے کے موقع پر کارکنان سے گفتگو کے دوران کیا انہوں ن مزید کہا کہ اہلسنت خدمت فانڈیشن کے رضاکاروں نے زائرین کی خدمات پیش کرکے اپنے قائد تحر یک شہیدمحمد سلیم قادری کے نیک مشنکو تقویت دی ہے قائد تحر یک کے نیک میشن کی تکمیل کے لیے جہدوجہد جاری رکھیں گے انہوں عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہہم خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالی نے ہمیں شب برات کی مقدس جیسی رات ملی اس رات کو جتنی عبادت کی جائے کم ھے آس رات کو ھمارے اعمال پیش کئے جاتے ھیں قبرستان جانا اور قبرورں کی زیارت کرنا عبادت اور مسلمانوں کو آخرت کی تیاری کی فکردیتا ھے اسی بینا پر ھمارے ذمداران کارکنان ساری رات عوام کی خدمت اور سہولیات فراہم کرنا عبادت سھمجتے ھیں اور اپنے اعمال نیکیوں زخیرہ کرتے ھیں انہوں نے اپنے غم غوصے کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ سیپکو کا PSL اور اقلیتوں کے تہوار میں لوڈشیٹگ نہ کرنا اور ھمارے مقدس شب برات کی رات کو لوڈشیٹگ کرکے اپنی بے غیرتی کا مظاہرہ کیا ھے جسکی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں