،سکھر، الہہ آباد کالونی کی رہائشی بیواہ خاتون فردوس پٹھان کا بااثر افراد کی زیادتی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

پیر 17 جون 2019 23:10

ٖسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) سکھرکے علاقے الہہ آباد کالونی کی مکین بیواہ خاتون فردوس پٹھان بااثر افراد کی زیادتی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کے میں غریب بیواہ اپنے گھر کی تعمیر کرانا چاہتی ہوں لیکن علاقے کے بااثر افراد جن کی سرپرستی صابرہ بندھانی کر رہی ہے بلاجواز تعمیر کرنے سے روک رہے ہیں اور بھتہ مانگ رہے ہین انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہے خاتون نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی سمیت ملوث افراد کی گرفتاری کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں