سکھر الیکشن ٹربیونل نے حلقے این اے 205 گھوٹکی پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے دو امیدواروں کی نامزدگی فارم بحال کرنے کی درخواستوں کی سماعت ملتوی کردی

پیر 24 جون 2019 19:18

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) سکھر الیکشن ٹربیونل نے گھوٹکی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 205 پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے دو امیدواروں کی نامزدگی فارم بحال کرنے کی درخواستوں کی سماعت ( آج) تک کیلئے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس محمد جنید غفار نے پہلے مرحوم وفاقی وزیر علی محمد خان مہر کے صاحبزادے احمد علی مہر کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی الیکشن ٹربیونل میں امیدوار احمد علی مہر نے وکلاء سمیت پیش ہوکر اپنا جواب داخل کرایا جبکہ ان کے خلاف درخواست گذار کے وکیل نے عدالت سے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت مانگ لی جس پر الیکشن ٹربیونل نے سماعت ملتوی کردی اسی طرح الیکشن ٹریبونل نے آزاد امیدوار حاجی خان مہر کی جانب سے نامزدگی فارم کی بحالی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی جس کے دوران درخواست گذار اپنے وکلاء سمیت پیش ہوئے ان کے وکلاء نے دلائل دیئے جس کے بعد الیکشن ٹریبونل نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں