سول اسپتال سکھر میں غریب مریضوں کیلئے سکھر ٹریڈرز کی جانب سے مشینوں کی فراہمی

منگل 25 جون 2019 21:37

سکھر25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) سول اسپتال سکھر میں شہر اور دور دراز سے آنے والے غریب مریضوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کی جانب سے دو فزیو تھراپی کی مشینیں اور دو پیڈ مشینیں سول اسپتال انتظامیہ کے حوالے کی گئی، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی چیئرمین حاجی ہارون میمن نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ضرورتمندوں کی داد رسی کی جائے اور طبی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ غریبوں کے مسائل کے حل کیلئے انہیں سہولتیں فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

سول اسپتال سکھر میں طبی مشینیں فراہم کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ لوگوں کو بہتر طبی سہولیات حاصل ہوسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مخیر حضرات شہریوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی سول اسپتال سکھر کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے خدمت کے جذبے سے آگے آکر اس نیک کام میں حصہ لیں۔ اس موقع پر ایم ایس سول اسپتال سکھر ڈاکٹر تسلیم احمد خمیسانی نے حاجی محمد ہارون میمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ نے سول اسپتال سکھر کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اسپتال کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے غریب مریضوں کی خدمت کی ہے اگر اسی طرح سب مل کر کام کریں تو سول اسپتال کی بہت ساری ضروریات پوری ہوسکتی ہیں۔

سرکاری سطح پر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور ساتھ ہی نجی شعبے کی طرف سے جو امداد دی جاتی ہے اس کے ثمرات بھی مریضوں تک پہنچائے جارھے ہیں، اس موقع پر سول اسپتال سکھر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر تسلیم احمد خمیسانی اور دیگر معالجین بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں