شہر کے قدیمی پارک کو تقریباً ساڑھے 5 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ترین ماڈل پارک بنایا جارہا ہے، بلدیہ سکھر

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:25

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) سکھر میونسپل کارپوریشن نے وضاحت کی ہے کہ شہر کے قدیمی پارک کو تقریباً ساڑھے 5 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ترین ماڈل پارک بنایا جارہا ہے، پارک کی تزئین و آرائش کا کام ایک سال میں مکمل ہوگا،سکھر کے وسط میں واقع قدیم محمد بن قاسم پارک کی حالت زار کے حوالے سے ایک خاتون بنام نیتو کماری کی جانب سے انگریزی روزنامہ میں شائع ہونیوالے مراسلہ کے جواب میں وضاحت کرتے کہا گیا ہے کہ کام مکمل ہونے کے بعد شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو تفریح کے صحتمند مواقع میسر آسکیں گی. پارک کی تزئین و آرائش کے حوالے سے ملک کے معروف اخبارات میں اشتہارات بھی شائع ہوئے تھے جبکہ کنسٹریکشن کمپنی کو کام بھی ایوارڈ کیا جاچکا ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں