ٹھیڑی بائی پاس پر تیز رفتار کوچ کو حادثہ، بارہ افراد زخمی

جمعہ 23 اگست 2019 19:43

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) ٹھیڑی بائی پاس پر تیز رفتار کوچ کے حادثے میں بارہ افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق کوچ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر روڈ کے کنارے واقع دکان اور مکان میں گھسنے کے بعد الٹ گئی، جس سے چار بچوں سمیت بارہ افراد زخمی ہو گئے ،حادثے کی اطلاعات ملتے ہی سکھر سے امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیں گئیں جنہوں نے زخمیوں کو خیرپور اسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے کوچ تحویل میں لے لی ہے جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں