بلدیہ اعلی سکھر کے 4 سینیٹری انسپکٹرز اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے

منگل 22 اکتوبر 2019 23:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) بلدیہ اعلی سکھر کے 4 سینیٹری انسپکٹرز اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے ‘ انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا‘ تقریب میں چیئرمین سینی ٹیشن کمیٹی مختیار کھوکھر ‘ یوسی چیئرمین ڈاکٹر عبدالخالق جتوئی ‘ چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر پیر عطاء الرحمن خان ‘سینیٹری انسپکٹرز سمیت دیگر ملازمین نے شرکت کی جبکہ مختیار کھوکھر ‘ڈاکٹر عبدالخالق جتوئی اور پیرعطاء الرحمن خان نے تقریب سے خطاب بھی کیا اور چاروں سینیٹری انسپکٹرز کو ایمانداری سے مدت ملازمت پوری کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر ملازم کی سروس کا اختتام سبکدوشی سے ہوتا ہے جو سروس کا لازمی اور حتمی حصہ ہے‘ اتنے سال شہریوں کی خدمت کرتے ہوئے اپنی مدت ملازمت ایمانداری اور خلوص کے ساتھ پوری کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے امید ہے کہ یہ مستقبل میں اپنے تجربات کو مد نظر رکھ کر باقی زندگی و بہتر انداز میں گزار یں گے۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر چاروں سینیٹری انسپکٹرز کو سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف بھی پیش کئے گئے‘ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین جن کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ان میں سید اقبال حسین ‘ تنویر الدین انصاری ‘ جمیل احمد انصاری اور محمد طارق سلیم شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں