سکھر ، سماجی تنظیم دی چینچ سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بچو ں کے عالمی دن کے حوا لے سے پا کستان سو ئیٹ ہوم میں تقریب کا انعقاد

جمعرات 21 نومبر 2019 20:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2019ء) سکھر کی سماجی تنظیم دی چینچ سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بچو ں کے عالمی دن کے حوا لے سے پا کستان سو ئیٹ ہوم سکھر میںایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں میئر سکھر ارسلان اسلا م شیخ، ڈپٹی میئر طا رق چو ہان، ایوان صنعت و تجارت کے صدر ملک رضوان الحق، معروف صنعتکار سابقہ صدر ایوان صنعت و تجارت عامر غوری، پاکستان سوئیٹ ہوم سکھر کے ڈپٹی ڈاریکٹر شبیر میمن، ڈا ریکٹر سوشل ویلفیئر نصیر حسین شاہ، سماجی ورکر رابعہ مرزا سمیت شہر کی سیاسی سماجی شخصیات اور سو ئیٹ ہوم سکھر کے طلبائنے کثیر تعداد میں شرکت کی پروگرام کی آرگنائزر اور دی چینج سو شل ویلفیئر کی چیئر پرسن میڈم عزرا جمال نے آنے والے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا تقریب میں سوئیٹ ہوم کے بچو ں نے مختلف ٹیبلو ز، تقاریر پیش کیں جن میں ’’مجھے ایک بچہ بننے دو‘‘اور ’’بچو ں کا حق‘‘شامل تھے بچو ں کے درمیان کو ئنس مقابلہ بھی کروایا گیا سوا لو ں کا سہی جواب دینے والے بچو ں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے تقریب کے مہمان خاص میئر سکھر ارسلا ن اسلام شیخ نے پاکستان سو ئیٹ ہوم میں ننھے فرشتوں کو فراہم کی جانے والی تعلیم، اور پی ایس ایچ سکھر کی عمدہ خدمات کو سراہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے سوئیٹ ہوم کے ننھے فرشتوں کی جانب سے اپنے حقوق کے لئے دنیا کو پیغام دینے کے انداز کی تعریف کی اور انہوں نے دی چینج سوشل ویلفیئر کی چیئر پرسن عزرا جمال کی کاوشوں کو بھی سراہا اور بچو ں کے عالمی دن کے حوالے سے سوئیٹ ہوم کے بچو ں کے لئے شاندار تقریب منعقد کرنے پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا اور فرشتوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی پروگرام کی آرگنائزر سماجی رہنما ء عزرا جمال نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم حا صل کرنے والے بچو ں کی ذہنی صلا حیتو ں کو اجا گر کرنے کے لئے ورلڈ چلڈرن کے موقع پر اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس طر ح کے پروگرام اور تقاریب سے نہ صرف بچو ں کی حو صلہ افزائی ہوتی بلکہ ان کو اپنی صلا حیتو ں کو اجا گر کرنے کے مواقع بھی ملتے ہیں میڈم عزرا جمال کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچو ں کے لئے اس طر ح کے پروگرام بھی ضروروی ہیں تا کہ انہیں ان اہم دنو ں کے حوالے سے روشنا س کرو ایا جا سکا میڈم عزرا جمال نے سوئیٹ ہوم کے بچو ں کی محنت و لگن اور سوئیٹ ہوم کی انتظامیہ کی کا وشوں کو بھی سر ا ہا تقریب سے ایوان صنعت و تجارت کے صدر ملک رضوان الحق، ڈپٹی میئر طا رق چو ہان، معروف صنعتکار و سابقہ صدر ایوان صنعت و تجارت عا مرغو ری، رابعہ مر زا و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں