تاجر برادری کے درپیش مشکلات کے حل کیلئے سکھر چیمبر آف کامرس ہر سطح پر انکے حقوق فراہمی کیلئے آواز بلند کریگا،ملک رضوان الحق

جمعہ 24 جنوری 2020 00:14

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) ایوان صنعت و تجارت کے صدر و نامور سماجی رہنما ملک رضوان الحق نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے درپیش مشکلات کے حل کیلئے سکھر چیمبر آف کامرس ہر سطح پر انکے حقوق فراہمی کیلئے آواز بلند کریگا ، تاجر برادری ملک کی معشیت کو مضبوط کرنے میں ریڑھ کی حثیت رکھتا ہے ، موجودہ حکومت تاجر برادری کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے جامعہ پالیسی بنائے تاکہ ملک کی تاجر برادری میں پائی جانیوالی بے چینی دور ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران واری تڑ روڈ سکھر کے زیر اہتمام بسم اللہ آٹوز کی دکان کے افتتاح کے بعد تاجر برادری اور میڈیا سے گفتگو کے دورا ن کیا افتتاحی تقریب میں انجمن تاجران واری تڑ روڈ کے صدر حاجی پرویز چنہ ، نشتر روڈ انجمن تاجران کے صدر محمد عامر فاروقی نیو پنڈ شاپ کیپر کے صدر برکت سولنگی ، موٹر مکینک ایسوسی ایشن سکھر کے صدر بابو فاروقی ، سنی تحریک کے رہنما حافظ محبوب سہتو ، دکان کے پروپرائیٹر کاوش ، کاشف چنہ سمیت انجمن تاجران واری تڑ کے عہدے دار ذوالفقار علی پٹھان ، سید صفدر علی شاہ ، اشرف لغاری ، آفاق احمد و دیگر تاجر موجود تھے ، افتتاحی تقریب کے بعد دکان کی خیر و برکت کیلئے دعا کی گئی ، میڈیا سے گفتگو کے دوران ملک رضوان الحق اور انجمن تاجران واری تڑ روڈ سکھر کے صدر پرویز چنہ کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کو اپنے مسائل کے حل کیلئے ایک مضبوط پلٹ فارم پر متحد ہو نا پڑیگا ہمارا مقصد تاجروں کے حقوق کیلئے بلا تفریق خدمت کرنا اور انکے جائز حقوق انہیں انکی دہلیز پر پہنچانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں