سکھر:محکمہ آبپاشی کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

سکھر بیراج سے نکلنے والے کینالوں پر موجود عارضی گھر وں اور ٹینٹ مسمار کر دیئے،متاثرین کا احتجاج

پیر 27 جنوری 2020 23:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2020ء) محکمہ آبپاشی کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، سکھر بیراج سے نکلنے والے کینالوں پر موجود عارضی گھر وں اور ٹینٹ مسمار کر دیئے،متاثرین کا احتجاج تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کی جانب سے نہروں کے کنارے عارضی طور پر رہائش اختیار کرنے والوں کے خلاف عملے نے ہیوی مشینری کے زریعے سکھر بیراج سے نکلنے والی کینالوں پر موجود سیکڑوں عارضی کیمپ اورٹینٹ کو مسمار کر دیاآپریشن کے حوالے سے محکمہ آبپاشی کا کہنا تھا کہ کینالوں پر لوگوں نے دوبارہ عارضی گھروں کی تعمیرات شروع کر دی ہے جبکہ عدالتی احکامات پر کینالوں پر کوئی بھی رہائش اختیار نہیں کر سکتا ہے اور لوگوں نے نہروں پر دوبارہ کیمپ اور عارضی خیمے لگا کر تجاوزات تعمیر کرنا شروع کر دی ہے جبکہ دوسری جانب سیء کینال متاثرین نے محکمہ آبپاشی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت عالیہ نے کینال متاثرین کا متبادل جگہ فراہمی سمیت ایک سال تک آپریشن نہ کرنے کے احکامات دیئے ہیں ابتک ہمیں متبادل جگہ نہیں مل سکی ہے ہم لوگ حکومتی امداد کے منتظر کھلے آسمان تلے سخت سردی میں کیمپوں اور خیموں میں عارضی رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں اب محکمہ آبپاشی ہمیں بلاجواز بے دخل کرنے پر تلی ہوئی ہے کینال متاثرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر عارضی رہائش اختیار کرنے اور حکومتی امداد سمیت متبادل جگہ فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں