ج*گرمی میں اضافہ ،درجہ حرات بڑھنے سے سڑکیں ویران لوگ گھروں میں محصور

ہفتہ 11 مئی 2024 18:55

oسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2024ء) سکھراور اسکے گرد نواح کے علاقوں میں گرمی میں اضافہ ،درجہ حرات بڑھنے سے سڑکیں ویران لوگ گھروں میں محصور ٹریفک بھی معمول سے کم ، لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی ، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر اور اسکے گردنواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا گرمی بڑھنے کے باعث معمولات زندگی بھی متاثر رہی اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہنے کیساتھ ساتھ سڑکوں پر سناٹے چھائے رہے۔

(جاری ہے)

گرمی کی شدت میں سکھر الیکٹرک پاور سپلائی سپیکو انتظامیہ کی جانب سے شہری و دیہی علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دن بھرا?نکھ مچولی نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا جس کے باعث گھریلوں اور کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں