نیو گوٹھ میں بجلی گیس و بنیادی سہولیات کا فقدان ، علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے

ہفتہ 11 مئی 2024 18:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) نیو گوٹھ میں بجلی گیس و بنیادی سہولیات کا فقدان ، علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے ، مئیر سکھر کے دفتر نا ہونے پر نیو گوٹھ پر احتجاجی دھرنا دیکر شدید نعریبازی، بالا حکام سے نوٹس لیکر مکینوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے نیو گوٹھ سکھر کے مکینوں کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات دلانے سمیت بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے بندھانی فلاحی تنظیم سکھر کے زیر اہتمام علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے صدر توفیق بندھانی کے نیو گوٹھ چوک اور شکارپور پھاٹک پر سڑک بلاک کرکے احتجاجی دھرنا دیا اور سکھر انتظامیہ سمیت منتخب نمائندگان و بلدیہ سکھر کے خلاف شدید نعریبازی کی مظاہرے میں مبین راجپوت بندھانی،سابق نائب ناظم علی رضا،وسیم گردیزی،راشد،عادل صدیقی و دیگر شامل تھے اس موقع پر مظاہرین نے نیو گوٹھ کے مکینوں کو عرصہ دراز سے بنیادی سہولیات فراہم کرنے پر سکھر انتظامیہ بلخصوص بلدیہ اعلیٰ سکھر کی ناقص کارکردگی پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سکھر کا واحد نیو گوٹھ علاقہ ہے جس کو سیاسی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا کر مسائلستان بنا جارہا ہے انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ علاقہ مکین کئی ماہ نہیں بلکہ سالوں سے بنیادی سہولیات ، بجلی ، گیس ، پانی سے محروم زندگی بسر کررہے ہیں ، بجلی ، پانی ، گیس کے بنا جہاں گھریلوں سرگرمیاں شدید متاثر ہیں افسوس کے کاروباری زندگی بھی مفلوج ہوتی دیکھائی دے رہی ہے ، نیو گوٹھ کے علاقہ مکین بے یار و مددگار اپنے مسائل کے حل کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں شکایات کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں ہے ہمارے پر امن احتجاج کو کمزوری نا سمجھا جائے اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے مکینون کو انکے بنیادی حقوق فراہم نا کئے گئے تو دمادم مست قلندر ہوگا جس کی تمام تر زمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی واضع رہے کہ بندھانی فلاحی تنظیم کی جانب سے مئیر سکھر ہاؤس پر دھرنے کی کال دی گئی تھی تاہم مئیر سکھر کے دفتر نا ہونے کی بنائ پر احتجاجی دھرنے کی جگہ تبدیل کرکے نیو گوٹھ میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں