سکھر ،کالجز کے غیر تدریسی عملے کا مطالبات کے حق میں احتجاج رنگ لے آیا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) کالجز کے غیر تدریسی عملے کا مطالبات کے حق میں احتجاج رنگ لے آیاہے گذشتہ روز ملازمین کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج کا نوٹس لینے کے بعد ڈائریکٹر کالجز نے پروموشنز کے منتظر لیب اسسٹنٹس کو پروموٹ کرنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا ہے ، زرائع کے مطابق کئی سالوں سے گریڈ نائن میں کام کرنے والے سینئر لیب اسسٹنٹس کو گیارہویں گریڈ میں پروموٹ کیا جائے گا، واضع رہے کہ کالجز کے غیر تدریسی عملے نے مطالبات کے حق میں سکھر ریجن کے درجنوں ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا تھاجس کے بعد ڈائریکٹر کالجز نے پروموشن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں