ْشہری اتحاد ضلع سکھر کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی

منگل 27 اکتوبر 2020 18:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) شہری اتحاد ضلع سکھر کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی افواج پاکستان کی حمایت اور بھارت کے خلاف قریشی گوٹھ چوک پر شہریوں کی بڑی تعداد نے مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد ،سید عمران علی شاہ و دیگر کے مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی مظاہرین نے بھارت مخالف تحریری پلے کارڈ سمیت پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے مطاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت ایک بار پھر اپنی اوچھی حرکتوں پر اتر آیا ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے بھارت کشمیرمیں انسانی حقوق کا تقدس پامال کرکے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے اور اقوام متحدہ سمیت اسلامی ممالک خاموش تماشائی بیٹھے ہیں جو لمحہ فکریہ بنتا جارہا ہے ،پاکستان کی بائیس کروڑ عوام اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں افواج پاکستان دنیا کی سب سے بہادر فوج ہے اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا بخوبی جانتی ہے اگر بھارت نے وطن عزیز کی سرحد پر میلی آنکھ سے بھی دیکھنیکی کوشش کی تو پاکستان کی عوام افواج پاکستان کیساتھ بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیگی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں